لندن (نیوز ڈیسک) بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں صحت مندانہ اور لمبی زندگی گزارتی ہیں۔ برطانیہ میں تازہ تحقیق کے مطابق ایسی خواتین، جو بچوں کی مائیں ہیں، انکی جلد موت کے امکانات 20 فیصد کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ پلانا اس کی لمبی زندگی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق بچوں کی موجودگی دل کو تحریک پہنچاتی ہے اور کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطالعہ کے مطابق وہ خواتین جن کی عمر 20 سال ہے اور ان کا بچہ ہے انکی صحت اچھی رہے ہے۔ برطانیہ کے بائیو میڈیکل سنٹر کے جریدے کے مطابق وہ خواتین جن کے تین سے چار بچے ہیں اور انہوں نے بچوں کو اپنا دودھ پلایا ہے ان کے کینسر کی بیماری سے مرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں با نسبت ان خواتین کے جو اپنے بچوں کو فیڈر سے دودھ پلاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ماں کے اپنا دودھ پلانے سے چھاتی کے کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں جس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی ہے کہ چھاتی میں بننے والے اسٹروجن کا لیول دودھ پلانے سے کم ہو جاتا ہے۔ اگر اسٹروجن کا لیول کم نہ ہو توچھاتی کے کینسر کا خدشہ ہوتا ہے۔علاوہ ازیں حمل کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات بھی ہارمونز کے لیول میں تبدیلی کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق والدین بننے سے باپ کی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر بچے کی پیدائش سے والدین کی خوشی میں اضافہ ہوتا ہے مگر جیسے ہی بچوں کی تعداد چار ہوتی ہیں والدین کا اطمینان کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔