منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے موٹا آدمی چربی کم کرنے کےلئے ہسپتال منتقل

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )میکسیکو کا شہری دنیا کا سب سے موٹا آدمی قرار پایا ہے۔ سینتیس سالہ اندرس مورینو کو سات افراد کے ایک گروپ نے اسکے گھر کے بیڈ سے خاص طور پر تیار کیے گئے سٹریچر کی مدد سے گھر سے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کے جسم سے چربی کو کم کرنے کی لیے سرجری کی جائے گی۔ مورینو کو دنیا کا سب سے وزنی آدمی قرار دیا گیا ہے ،اسکا وزن 435 کلو گرام ہے۔ مورینو کے معدہ کی بڑی تعداد،چھوٹی آنت کے ایک حصے کو ہسپتال کے گیسٹریک بائی پاس یونٹ میںہٹا دیا جائے گا۔ اس طریقہ کار سے موٹے مریضوں کی خوراک میں کمی آ جاتی ہے اور انکے جسم کی کیلوریز جسم میں جذب ہو جاتی ہیں جس سے وزن کم ہوتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مورینو کی سرجری اس کے لیے خطر ہ ہے کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے اتنے بڑے جسم کے مالک شخص کی کبھی سرجری نہیں کی۔ماہرین سرجری کا کہنا ہے کہ مورینو کا وزن سرجری کرنے والے آلات کے لیے مشکلات کا سبب بنے گا جیسے کہ سرجری والا بیڈ شاید مورینو کا وزن اٹھا نہ پائے۔فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مورینو نے کہا کہ اس کی زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہونے جا رہا ہے اور وہ خوش ہے۔ اس نے کہا کہ اسے امید ہے کہ نئی زندگی میں اسے اس کے بھاری بھرکم جسم کی قید سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ مورینو کا کہنا تھا کہ جب وہ پیدا ہوا تھا تب بھی وہ عام بچوں سے وزنی تھا۔ اس نے کہا کہ سرجری کے بعد وہ ایک عام جسم کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ گنیز بک آف ریکارڈ میں مورینو دوسرا موٹا آدمی ہے۔ دنیا کا پہلا وزنی شخص منیول اربائن ہے۔ میکسیکو دنیا کی سب سے زیادہ موٹے افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔ میکسیکو کے 70 فیصدافراد زیادہ وزن کا شکار ہیں اور ان کا تین چوتھائی حصہ موٹے افراد پر مشتمل ہے۔ میکسیکو میں ذیابطیس کی بیماری عام ہے۔ سالانہ 80000 افراد ذیابطیس سے مر جاتے ہیں۔ میکسیکین فیٹ ٹاکوز، تامیلز اینڈ کیوسڈیلز اور امریکی فاسٹ فوڈ بہت کثرت سے کھاتے ہیں۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے بہت سے امیر اور غریب افراد زیادہ وزن کی بیماری کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ میں سے چار زیادہ وزن کا شکار بچے اپنی پوری زندگی میں اسی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشن فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن نے دو سال پہلے اعلان کیا تھا کہ میکسیکو میں موٹاپے کا لیول خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، جس پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ میکسیکو میں ہوئے ایک سروے کے مطابق میکسیکو کے لوگ سبزیوں اور دالوں کی بجائےپراسس فوڈزکا بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن امریکہ نے طبی تاریخ کے پہلے وزنی ترین شخص کورکھنے کا اعزاز پایا ہے۔جان برا?ن مینوکن جو بچپن سے ہی موٹاپے کا شکار تھا کو 1976 میں ایک درجن فائر فائٹرز کی مدد سے ہسپتال میں لایا گیا تھا۔سخت خوراک کے ٹائم ٹیبل کی پیروی کر کے وہ وزن گھٹانے میں کامیاب ہو گیا۔ مگر بڑی تعداد میں ورم میں کمی کی وجہ سے 41 سال کی عمر میں موت کا شکار ہو گیا۔موت کے وقت اس کا وزن 798پونڈز تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…