پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

جسمانی مساج کے ساتھ اب نفسیاتی مساج بھی کروائیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہالیسٹک تھیراپیسٹ سوفیا کا کہنا ہے کہ کمر میں رہنے والا درد بچپن میںہوئے برے واقعات کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ان کے نظریہ کی مطابق جب کسی برے حالات کا سامنا ہو تو مسلز میں ہارمونز انڈرالین اور کورٹیسول زیادہ مقدار میں بننے لگتے ہیں،جو مسلز میں لیکٹیک ایسڈ میں تبدیل ہو کر جمع ہو جاتا ہے۔ جس نے مسلز میں درد پیدا ہوتی ہے۔تھیراپیسٹ سوفیا کا کہنا ہے کہ جسم میں موجود کچھ گرہیں(پوائینٹس) کو دبانے سے یہ اکٹھا ہوا لیکٹیک ایسڈ اپنی جگہ سے حرکت کر جاتا ہے۔ سوفیا نے اس مساج کا نام کو اپنی والدہ کے نام پر ”لنگیلوٹی ٹرائی“ تھراپی رکھا ہے جو جسمانی مساج کے ساتھ ساتھ ایک طرح کی نفسیاتی مساج بھی ہے۔ سوفیا کے مطابق کمر کا دائیاں حصہ خاندان میں موجود خواتین کے ساتھ تعلقات سےمنسلک ہوتا ہے جبکہ کمر کا اوپر والا آدھا حصہ لڑکپن اور نیچے والا آدھا حصہ بچپن کے تجربات سے تعلق رکھتا ہے۔ سوفیا نے کہا کہ ایسٹرن میڈیسن کے مطابق ہمارے جسم کا پچھلا حصہ ہمارے ماضی کی جبکہ جسم کا اگلا حصہ ہمارے حال کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا جب وہ کسی کی کمر کو دیکھتی ہیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ کتاب پڑھ رہی ہیں کیونکہ کتاب کی طرح ریڑھ کی ہڈی بھی اوراق میں تقسیم ہوتی ہے۔ سوفیا کے مطابق جسم کا بائیاں حصہ مردانہ توانائی جبکہ دائیاں حصہ خواتین کی توانائی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مخصوص مقامات کو دبانے سے وہ درد،جذباتی تناﺅ اور ظاہری صدموں کا اندازہ لگا لیتی ہیں۔ برطانیہ کی تھیراپیسٹ سوفیا کا کہنا ہے کہ کر جسم پر تیل لگاکر آہستگی سے مساج کی جائے تو بائیاں طرف والا حصے میں موجود گرہیں مردانہ توانائی مطلب والد کی توانائی جبکہ دائیاں حصے کی گرہیں خواتین مطلب والدہ کی توانائی کا منعکس کرتی ہیں۔ کمر سے اوپر کی طرف دائیاں حصہ بچن کے پہلے 10 سال اور بچپن میں ہونے والے برے اثرات کا حصہ ہوتا ہے۔ سوفیا کی تھراپی کے مطابق دائیں کندھے کے کچھ مقامات کو دبانے سے خاندان میں موجود خواتین اور باقی خواتین دوستوں سے ملحق بری یادیں اور تجربات کا اندازہ ہوتا ہے۔ گلے کے قریب موجود حساس مقام پر موجود گرہ کا تعلق والدہ کے ساتھ موجودہ تعلق سے ہے۔ جبکہ ریڑھ کی ہڈی کی اختتام پر موجودگرہ والدہ کے ساتھ عمر بھر کے تعلق کے متعلق ہے۔ گردن کی دوسری طرف موجود مقام والد کی گرہ ہے۔ سر کے بلکل بائیں طرف والا حصہ زندگی میں مردوں کی موجودگی اور ان کے ساتھ تعلق کی گرہ ہوتی ہے۔ کندھوں کے درمیان والی جگہ جانوروں کے ساتھ انس کی نمائندگی کرتی ہے۔ البتہ بائیں کندھے کے نیچے والا حصہ گھر کی مالی حالت اور قانونی معاملات کی نمائندگی کرتا ہے۔ تمام جسم کے دردوں کو جانچ لینے کے بعد سوفیا گرم ولکین بیسلٹ پتھر سے جسم پر مساج کرتی ہے جس سے جسم کی ان تمام گرہوں میں اکٹھا ہوا لیکٹیک ایسڈ حرکت میںآ جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ ایک ٹھنڈے ماربل کے ساتھ جسم کے تمام ایریا کو صاف کرتی ہیں۔ اس ٹھنڈے پتھر سے مثبت توانائی جسم میں جمع ہوتی ہے جبکہ منفی توانائی جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔ سوفیا کے پاس تھیراپی کے لیے آئے مریضوں کا کہنا ہے کہ سوفیا اس تھیراپی میں علم نجوم کا سہارا لیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوفیا ان کے جسم میں موجود گرہوں کو دبا کر ان کی تمام زندگی کے بارے میں،بچپن میں ہوئے برے حاثات،والدین،دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ تعلق کا درست اندازہ لگا لیتی ہیں۔ سوفیا کا کہنا ہے کہ ان کے مریض جو ان سے تھراپی کرواتے ہیں وہ کبھی کسی ظاہری صدمے میں مبتلا نہیں ہوتے۔ سوفیا کی اس تھیراپی کی قیمت 95 پاﺅنڈز ہے جبکہ ان کے اپنے ذاتی کلینک میں 60 پاﺅنڈز ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کے تحقیقی ادارے کے ماہر سرجن کا کہنا ہے کہ سوفیا کا نظریہ” بچپن کی نا خوشگوار یادیں کمر درد کا باعث ہوتی ہیں“ ایک عجیب تھیوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی طبی ثبوت سامنے نہیں آ جاتے وہ لوگوں کو سوفیا کی تھیراپی کا نہیں کہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…