اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بڑھتی عمر کے اثرات سے بچانے والی اہم غذائیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اکثر افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم دکھائی دیں خاص طور پر خواتین تو اس معاملے میں انتہائی حساس ہوتی ہیں اور بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتی ہیں لیکن اب ماہرین نے کچھ ایسی غذائیں تجویز کی ہیں جن کے استعمال سے تیزی سے آتے بڑھاپے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل انسانی جسم کو خوبصورت اور طاقت ور بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس میں ایک خاص قسم کا فیٹی ایسڈ یا تیزاب پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو روکنے میں نہایت مفید ہے، اسے ہرے پتوں اور دیگر سبزیوں کے ساتھ کھانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ زیتون کے تیل سے جسم کو درکار چکنائی کی مطلوبہ مقدار بھی پوری ہوتی ہے جب کہ یہ دل کی شریانوں کے لیے نقصان دہ بھی نہیں ہوتا، اس کا استعمال امراض قلب میں مفید اور موٹاپے سے دور رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گرتے بالوں کو روکنے اور انہیں سیاہ اور لمبا کرنے کے لیے زیتون کا تیل نہایت مو¿ثر ہے۔
دہی:
دہی غذائیت سے بھر پور غذا ہے اس کا ایک کپ روزانہ جسم میں پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 5، آیوڈین اور زنک کی کمی کو پورا کرتا ہے اور صحت مند اور توانا زندگی دیتا ہے۔ دہی میں شامل کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس کا روز مرہ استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ یہ ہڈیوں کو بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں شامل پوٹاشیم بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہے اور یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ دہی میں موجود خصوصی آکسیڈ جلد کو بہتر نشوونما فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ جلد میں موجود ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ کرکے خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دہی کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود کیلشیم جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا ہے اور وزن کو بڑھنے سے روک کرسلم اور اسمارٹ بناتاہے۔
شاخ گوبھی:
ہرے رنگ کی گوبھی جسے شاخ گوبھی یا بروکلی بھی کہا جاتا ہے وٹامن سی اور فائبرحاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے، اس میں وافر مقدار میں منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو غذائی اعتبار سے ہماری صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہڈی اور جوڑوں کی مضبوطی کے لیےشاخ گوبھی کھانامفید ہوتا ہے جب کہ بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لیے شاخ گوبھی کااستعمال مفید ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے آنکھوں کی صحت اور شادابی قائم رہتی ہے۔
چاکلیٹ:
چاکلیٹ کے استعمال سے صحت پر مثبت اور خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ دل اور کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی کارآمد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے وہ افراد جو چاکلیٹ کھاتے ہیں ان کا بلڈ پریشر کم رہتا ہے اور اس طرح سے دل کی شریانیں بند ہوکر دورے پڑنے کا امکان بھی کافی کم ہوجاتا ہے۔ چاکلیٹ میں آئرن، میگنیشیم ، پوٹاشیم اور زنک وافر مقدار میں ہوتا ہے، ذہنی تناو¿ سے چھٹکارے کے لیے بھی چاکلیٹ کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کھانے سے انسانی زندگی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کا استعمال جسم کو خوبصورت اورجوان رکھتا ہے۔
خشک میوہ جات:
خشک میوے اپنے اندر وہ تمام ضروری غذائیت رکھتے ہیں جو جسم میں توانائی اور تازہ خون بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، معدنیات اور حیاتین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انہیں قدرتی کیپسول بھی کہا جاتا ہے۔ بادام، کاجو، پستہ، اخروٹ اور چلغوزے دماغی صحت کے لیے بہترین ہونے کے ساتھ چہرے اور جسمانی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خشک میوہ جات میں موجود منرلز کی موجودگی سے انسان کو بھوک کی طلب کم ہوتی ہے اور یوں وزن کنٹرول میں رہتا ہے جب کہ ا ن میں موجود کاربوہایئڈریٹ مختلف بیماریوں کے خلاف حفاظتی ڈھال کا بھی کام سرانجام دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ، مچھلی، گوبھی اور انار بھی بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ سب ایسی چیزیں ہیں جو بہ آسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ اس لیے اب کسی بھی شخص کے لیے اپنی عمر سے کم عمر ،خوبصورت اور جوان آنا مشکل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…