ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نیند کے بارے میں حیرت انگیز حقائق

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) دنیا بھر کے افراد اپنی زندگی کا ایک تہائی وقت نیند میں گزارتے ہیں اس لئے ہمیں نیند کے بارے میں مزید پتا ہونا چاہیے۔رنگین ٹیلی وڑن کی ایجاد سے پہلے دنیا بھر میں رہنے والے 75 فیصد افراد کو بلیک اینڈ وائٹ خواب آتے تھے۔ آپ کو خواب میں صرف ان ہی لوگوں کے چہرے نظر آتے ہیں جو آپ اپنی زندگی میں پہلے دیکھ چکے ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق بھوک سے اتنی جلدی موت واقع نہیں ہو سکتی جتنی بے خوابی سے ہو سکتی ہے۔ آپ بغیر کچھ کھائے پیے دو ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں لیکن اگر 10 دنوں تک سویا نہ جائے تو یہ آپ کی جان بھی لے سکتا ہے۔ بری طریقہ سے سونے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے لیکن اچھی طرح سے نیند نہ لینے سے آپ کی بھوک میں 25 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ نیند سے جاگنے کے پانچ منٹ کے اندر اندر آپ اپنے خواب کا 50 فیصد حصہ بھول چکے ہوتے ہیں جبکہ صرف 10 منٹ کے بعد آپ کے خواب کا 90 فیصد حصہ آپ کے دماغ سے مکمل طور پر نکل جاتا ہے۔ اولاد کی پیدائش کے پہلے سال والدین کی نیند 400 سے 750 گھنٹے کم ہو جاتی ہے۔ وہ افراد جو رات کے اوقات میں چھ سے سات گھنٹے نیند لیتے ہیں وہ روزانہ 8 گھنٹے سونے والوں سے زیادہ عمر پاتے ہیں۔ گنز ورلڈ ریکارڈ ب±ک کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ دنوں تک نہ سونے کا ریکارڈ رینڈی گارڈنر کے پاس ہے۔ موصوف نے 1965ءمیں مسلسل گیارہ دنوں تک نہ سو کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…