کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فالج کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں فالج سے آگاہی اور بچاﺅ کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جاتا ہے ، اوراس دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔فالج کے حملے کی علامات میں مریض کی زبان کا بند ہوجانا اور بولنے کی صلاحیت معطل ہوجانا، ہاتھ اور پاوں کی معذوری اور بینائی کا چلے جانا شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کا حملہ ہونے پر مریض کو 3 گھنٹے میں موزوں اسپتال پہنچایا جائے تو اسے مخصوص انجکشن لگانے سے جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ نمک، سگریٹ نوشی اور جامد طرز زندگی کو ترک کر کے ورزش کی عادت اپناکر فالج سے بچا جا سکتا ہے۔