ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پسندیدہ موسیقی آپ کی ذہنی صحت کی عکاس ہے ،تحقیق

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسیقی سے متعلق آپ کی ترجیحات آپ کی ذہنی صحت کا حال بتاسکتی ہیں۔مطالعے میں مردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ منفی ذہنیت رکھنے والے حضرات عام طور پر جارحانہ یا غمگین موسیقی پر منفی انداز میں ردعمل دیتے ہیں۔محقیقین کے مطابق جذبات کو قابو کرنا اچھی ذہنی صحت کی نشانی ہوتی ہے جبکہ انہیں کنٹرول نہ کرپانا مختلف ذہنی بیماریوں بشمول ڈپریشن کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔میوزک تھیراپسٹ جانتے ہیں کہ موسیقی کا جذبات پر گہرا اثر ہوتا ہے اسی وجہ سے وہ اپنے کلائنٹ کا موڈ بہتر بنانے اور اسے ڈپریشن جیسی بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے موسیقی کا استعمال کرتے ہیں۔تاہم بہت سے لوگ اپنے جذبات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے موسیقی سنتے ہیں اور اس حوالے سے زیادہ ریسرچ نہیں کی گئی کہ اس کا ذہنی صحت پر کیسا اثر پڑتا ہے۔فن لینڈ کی یونیورسٹی آف جائی واسکیلا، آلٹو یونیورسٹی اور ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کے محقیقین نے اس حوالے سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ موسیقی سننے کی عادتوں، ذہنی صحت اور اعصابی ردعمل کا آپس میں کی تعلق ہے۔مطالعے کی مرکزی مصنف ایمیلی کارلسن نے بتایا کہ لگاتار برے خیالات آنے کو منفی ذہنی صحت سے منسلک کیا جاتا ہے۔ ہم جاننا چاہتے تھے کہ کیا اسی طرح کا اثر مخصوص انداز کی موسیقی سے بھی ہوتا ہے۔سینئر مصنف الویرا بریٹو نے امید کا اظہار کیا کہ ریسرچ سے میوزک تھیراپسٹ اپنے کلائنٹس کو سیشن کے باہر بھی موسیقی کے مثبت اور منفی پہلوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…