اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خود کو چاک و چوبند ،مستعد اور تندرست و توانا رکھنے کے لیے لوگوں میں یوگا کا رحجان زور پکڑتا جا رہا ہے ، ،لاہور کے پارکوں میں صبح سویرے ہر عمر کے افراد خود کو فٹ رکھنے کے لیے بڑے شوق سے یوگا کلاسز میں شریک دکھائی دیتے ہیں۔آج کل لاہور کے پارکوں میں یوگا ورزشوں کے متاثر کن منظر بندھے نظر آتے ہیں ،نوجوان ،لڑکے بالے اور بڑی عمر کے افراد صبح سویرے پارکوں میں پہنچ جاتے ہیں ،ورزش کی ورزش،صبح خیزی کی بھی صحت مند عادت،پہلے بدن کو وارم اپ کرنے کی ہلکی پھلکی ورزش اور پھر یوگا۔لاہورکے علاقے جوہرٹاو¿ ن میں یوگا کے حوالے سے تقریب ہوئی ، ماہرین نے ورزشوں کے ذریعے بیماریوں سے دور رہنے کے گر بتائے۔ شوگر ، امراض دل اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلیے یوگا کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ، یوگا تقریب کے اختتام پر شرکائ 4 کی تواضع پھلوں اور دودھ سے کی گئی۔