اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شکر انسانی صحت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے مگر ان خطرات کو خاطر میں نہیں لایا جاتا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سمیت متعدد بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔ ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو کے طب اطفال کے ماہر رابرٹ لوسٹنگ کا کہنا ہے کہ ان کے کلینک میں آنے والے موٹاپے میں مبتلا 43بچوں کی حالت اس وقت ڈرامائی طور پر بہتر ہو ئی جب ان کی خوراک میں شکر کی بجائے نشاستہ دار غذائیں شامل کر دی گئیں۔ اس کے باعث انہیں مطلوبہ مقدار میں حرارے حاصل ہوتے رہے مگر وہ بیماریاں دس ہی روز میں ختم ہو گئی جو آگے جا کر ذیا بیطس کا سبب بن سکتی تھیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ نو سے 18برس کے عمر کے 43بچوں کو وزن میں اضافے اور اس کی بدولت پیدا ہونے والے بلڈ پریشر جیسے امراض کے علاج کیلئے ان کے پاس لایا گیا۔ ماہرین نے انہیں نو دنوں تک اپنی تیار کردہ خوراک فراہم کی اور ہدایت کی وہ روزانہ کی بنیاد پر خود اپنا وزن کرتے رہے۔ اس خوراک میں شکر کی مقدار 28فیصد سے گھٹا کر 10فیصد کر دی گئی جبکہ فرکٹوز (جو شکر کی ایک قسم ہے اور مسائل کا سبب بنتی ہے) کی مقدار 12فیصد سے چار فیصد کر دی جبکہ کیلوریز کی شرح وہی رہی۔ میٹھی خوراک کو نشاستہ دار خوراک سے تبدیل کر دیا جس میں ٹرکی، ہاٹ ڈاگز، پیزا وغیرہ شامل ہیں۔ نو روز کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ بچوں کے میٹابولک مسائل میں کئی پہلوﺅں سے کمی ہو چکی ہے، کولیسٹرول کی خطرناک سطح کم ہو چکی ہے اور انسولین ایک تہائی رہ گئی ہے جبکہ جگر کے افعال بھی بہتر ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اس تحقیق پر تنقید بھی ہو رہی ہے اور گلاسگو یونیورسٹی کے میٹابولک میڈیسن کے پروفیسر نوید ستار کا کہنا ہے کہ یہ نتائج مجھے قائل نہیں کر سکے کیونکہ یہ بہت محدود پیمانے پر کی جانے والی تحقیق ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































