اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں نے متعدد تجربات اور تحقیقات کے بعد انسانی جسم میں موجود چربی کو پگھلانے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے کی سادہ مشق کے دوران اگر رفتار کو بار بار تبدیل کیا جائے تو اس طرح زیادہ کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے۔ میکینکل اینڈ ائیرواسپیس سے وابسطہ انجینیئرنگ کے محقیقن نے اپنے مطالعہ میں کہا ہے کہ مختلف رفتارکے ساتھ پیدل چلنے سے ایک شخص کے میٹابولک نظام کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے جس سے جسم میں چربی ولای غزاو¿ں کو پراسس کرنے کا عمل متاثر ہوتاہے اور ہم زیادہ حرارے جلاتے ہیں۔محقیقن نے مشورہ دیا ہے کہ جب آپ واک پر جائیں تو شروع میں معمول سے زیادہ تیز چلنے کی کوشش کریں اور پھر اپنی رفتار سست کرلیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ سے رفتار میں اضافہ کرلیں اس کے علاوہ سیدھے راستوں پر چلنے کے بجائے ٹیڑے میڑے راستوں کا انتخاب کریں۔