اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارت میں ذیابیطس کیلئے انتہائی سستی ہربل دوا متعارف کرا دی گئی۔ کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی جانب سے متعارف کرائی گئی ’بی جی آر 34‘ نامی دوا کی قیمت پانچ روپے ہے اور یہ 100 فیصد نباتات سے تیار کی گئی جبکہ کونسل کا دعویٰ ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر اے کے ایس روات کا کہنا ہے کہ دوا چار درختوں سے حاصل کی گئی، ابتدائی طور پر اس کا تجربہ جانوروں پر کیا گیا جو کامیاب رہا اور کلینیکل تجربے میں اس کی کامیابی کا تناسب 67 فیصد رہا، اب اسے کمرشل لیول پر تیار کیا جا رہا ہے۔