ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بزرگوں کا ڈپریشن دور کرنے کے لیے فون نہ کریں بلکہ ان کے پاس بیٹھیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )ماہرینِ نفسیات کے مطابق اہلِ خانہ اگر فیس بک یا فون کی بجائے والدین یا بزرگوں کے پاس کچھ وقت گزاریں تو اس سے ان کی اداسی، ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
امریکا میں ہونے والے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہےکہ کسی بزرگ کے گھر جانے اور ان سے بات کرنے کا طریقہ ان میں ڈپریشن دور کرنے میں سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہوسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عمل دواو¿ں سے زیادہ مو¿ثر اور طاقتور ہوتا ہے۔ یہ تحقیق ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی ا?ف پورٹلینڈ کے ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ایلن ٹو نے کی ہے۔
بزرگوں میں ذہنی تناو¿ سے متعلق تحقیق جرنل ا?ف امریکن جیرائٹرکس میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد اکثر ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں اور اکیلا پن یا تنہائی اس کی اہم وجہ ہے۔ محقق نے زور دیا ہے کہ جوان حضرات ہفتے میں کم سے کم دو مرتبہ اپنے والدین یا بزرگوں سے ملاقات ضرور کریں کیونکہ اس سے ان کی ذہنی حالت بہترہوتی ہے۔
رپورٹ کی تیاری کے لیے 2004 سے 2010 تک 11 ہزار 65 افراد کو نوٹ کیا گیا جن کی عمر 50 ،60 یا 70 یا اس کے عشروں میں تھی۔ جو بزرگ اپنے بچوں سے نہیں ملتے تھے ان میں ڈپریشن 13 فیصد، مہینے میں ایک بار ملنے والے میں 8 فیصد اور ایک مہینے میں دو مرتبہ بات کرنے والوں میں 6 فیصد تک ڈپریشن کا مرض نوٹ کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 70 یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنے بچوں سے مل کر زیادہ خوش ہوتے تھے جب کہ 50 سے 69 سال تک کے افراد دوستوں کی صحبت میں زیادہ سکون محسوس کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…