بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے حیرت انگیز طورپر ایمبریوز میں موروثی کروموسوم کو تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کرکے جینیاتی سائنس میں انقلاب برپا کردیا۔چین کے سائنسی جریدے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین کی گوانگ زو یونیورسٹی کے جینیاتی سائنسدان جن جیو ہوانگ اور اس ساتھی سائنسدانوں نےانسانی ایمبریوز میں کروموسوم کے سیٹ کو (جو اولاد میں منتقل ہوتاہے )کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔یہ ایمبریوز انہوں نے ایک فرٹیلٹی سینٹر سے حاصل کیے۔جین میں تبدیلی کے اس سائنسی عمل جس کو اس سی آر آئی ایس پی آرکیس 9کا نام دیا گیاہے کے ذریعے خون میں خرابی کے باعث پیدا ہونے والی بیماری تھیلیسیمیا کے علاج میں مدد ملے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں