بیجنگ (نیوز ڈیسک)بہت زیادہ دباﺅ والی ملازمت آپ کیلئے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔یہ انکشاف ایک جدید تحقیق میں ہوا ہے۔ایک چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہت زیادہ دباﺅ سے دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرے کا زیادہ امکان ہوتاہے۔چین کے شہر گوانگ ڑھو میں واقع ساﺅدرن میڈیکل یونیورسٹی کے محقق ڈینگلی ڑھو نے کہاکہ بہت زیادہ دباﺅ والی ملازمت میں آپ کے غیر صحتمندانہ رویﺅں کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی کی عادات ، تمباکو نوشی اور ورزش کی کمی جیسے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں۔مطالعے میں یہ تحقیق کی گئی کہ زیادہ دباﺅ والی ملازمتوں میں کم دباﺅ والی ملازمتوں کے برعکس دل کی بیماریوں اور فالج کے 22فیصد زیادہ خطرہ موجود ہوتاہے جبکہ خواتین ملازمین میں خطرے کی یہی شرح مردوں کی نسبت 10فیصد زیادہ ہے۔ڑھو نے کہاکہ تحقیق اس بات کا احاطہ کرتی ہے کہ ملازمت کے دوران کام کا دباﺅ کے باعث بلند فشار خون اور ہائی کولیسٹرول جیسے دوسرے امراض بھی لاحق ہوتے ہیں۔یہ تحقیق دماغ سے متعلق ایک تحقیقی جریدے نیورو لوجی میں شائع ہوئی ہے۔