پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

بیکٹیریا بھی آپس میں ’باتیں‘ کرتے ہیں: نئی تحقیق

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) ہم انسانی آنکھ سے جراثیم دیکھ نہیں سکتے مگر اب ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ انسانوں کو بیمار کرنے والے بیکٹیریا بھی آپس میں ’باتیں‘ کرتے ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق بیکٹیریا ایک دوسرے کو ایسے ہی برقی سگنل دیتے ہیں جیسے انسانی دماغ میں اعصابی خلیے۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب سائنسدان بائیو فلم کا جائزہ لے رہے تھے اور اس پر بیکٹیریاز کی مخصوص ’کالونیاں‘ تھیں اور ان کی نشوونما بھی ایک خاص دائرے میں ہورہی تھی۔ جب ان ’کالونیوں‘ پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ بیکٹریا برقی سگنل کے ذریعے ایک دوسرے تک پیغام پہنچاتے ہیں۔ ان ’کالونیوں‘ کے وسط میں واقع بیکٹریا بیرونی جانب واقع بیکٹریا کو پیغام دیتے ہیں کہ انہیں بھوک لگی ہے جس پر بیرونی بیکٹریا خوراک کا استعمال کرنا ترک کر دیتے ہیں اور خوراک وسط میں واقع بیکٹیریا تک پہنچ جاتی ہے۔تحقیق کاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے والے کیلیفونیا یونیورسٹی کے ڈاکٹر گیرول سیول کا کہنا ہے بیکٹیریا کا رابطہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے دماغ کے اعصابی خلیوں کا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…