جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

6 نسخے اپنائیں اور اپنے اندر خود اعتمادی بڑھائیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)خود پر بھروسہ اور اعتماد زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے لیکن یہ احساس گھٹتا بڑھتا رہتا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ خود اعتمادی کو بڑھایا جاسکتا ہے اور اس کے لیے ماہر نفسیات پروفیسر روب یوئینگ نے اہم ٹوٹکے پیش کیے ہیں جو حیرت انگیز طور پر کارگر ہیں۔
خود اعتمادی کے دھوکے میں نہ رہیں:۔
کچھ لوگ باہر سے بظاہر بہت خود اعتماد دکھائی دیتے ہیں لیکن اندر سے ان میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے۔ اسے ڈاکٹر روب ” خود اعتمادی کا دھوکا“ قرار دیتے ہیں جب کہ اس کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ خود کو اندر سے پ±راعتماد سمجھنے کی مشق کرہ? اور اس کے لیے زندگی کے وہ چیلنج اور مشکل حالات یاد کریں جن پر آپ نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے قابو پالیا تھا۔
لوگ آپ کے ذہن کو نہیں دیکھتے:۔
خود کو یہ سوچ کر پراعتماد رکھیں کہ لوگ نہیں جانتے کہ آپ کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی سے مجمعے میں دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور منہ خشک ہونے لگتا ہے لیکن لوگ نہیں جانتے کہ آپ کے دل میں کیا کچھ ہے اور دل و دماغ میں کیا ہورہا ہے اس احساس کو پروان چڑھا کر بھی آپ خود اعتمادی کو بڑھاسکتے ہیں۔
طاقتور پیراگراف سے اعتماد بڑھائیں:۔
اگر آپ کو دفتر میں ماتحتوں کے سامنے کوئی پریزینٹیشن دینا ہو، کوئی بڑی تقریب رکھنی ہو یا پھر کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرنی ہوتوعین اس لمحوں میں خود کو طاقتور سمجھنے کے چند پیراگراف تحریر کریں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ 5 منٹ تک ذہن میں یہ سوچیں کہ آپ اس میٹنگ یا کسی شخص پر کس طرح اثرانداز ہوں گے اور اب اسے کاغذ پر مثبت انداز میں لکھیں۔ اسی طرح کسی کو کچھ پڑھانا ہو، کہیں مجمعے میں بات کرنی ہو تب بھی خود کو طاقتور اور پراثر ثابت کرنے کے لیے اچھی باتیں لکھیں اور اسے بار بار پڑھیں کیونکہ اس سے خود اعتمادی کا جذبہ بیدار ہوگا اور گویا بھروسے کا انجکشن لگ جائے گا۔
لوگ آپ کو بھول کر خود اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں:۔
لوگ یہ بھول جلد بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے آپ سے ملاقات کی ہے اور وہ ہمیشہ آپ کے متعلق نہیں سوچتے کیونکہ زندگی میں ان کے اپنے بہت سے مسائل اور مصروفیات ہیں، خود کو یاد دلائیں کہ آپ کی غلطیوں اور خود اعتمادی کو آپ سے زیادہ کوئی اور نہیں جانتا اور آپ کو اس کی فکر کرنی چاہیئے جب یہ احساس پیدا ہوجائے تو خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوگا۔
خود پر رحم کھائیں:۔
انسان خطا کا پتلا ہے لیکن یہ بھی تو سوچیں کہ آپ کے دوست آپ کی اچھائیوں اور کام کرنے کے جذبے کو بھی سراہتے ہیں۔ اسی لیے ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ آپ خود بھی اپنے آپ پر رحم کھائیں لیکن سست اور بے عمل نہ ہوں۔ آخر آپ بھی انسان ہیں اور ماضی میں کئی کارنامے انجام دے چکے ہیں۔ اپنے اچھے کاموں کو سوچ کر خوش ہوں اور ساتھ ہی ماضی کی غلطیوں سے بھی سیکھیں اور مستقبل کے بارے میں پرامید رہیں۔
ورزش سے اعتماد حاصل کریں:۔
ورزش اور جسمانی مشقت سے بدن خاص قسم کے ہارمون خارج کرتا ہے جو نہ صرف اعتماد بڑھاتے ہیں بلکہ دل و دماغ کو سکون بھی فراہم کرتے ہیں۔ صبح اٹھ کر 40 منٹ واک کرنے سے ڈپریشن اور ذہنی تناو¿ دور ہوتا ہے اس لیے مسلسل اور مستقل طور پر ورزش، واک یا جسمانی مشقت کی عادت پیدا کریں۔ اس سے جسم پر ظاہری اور اندرونی دونوں طرح کے مثبت اثرات پڑیں گے اور آپ کا دوران خون بھی بہتر رہے گا اسی لیے خود اعتمادی کے لیے جسمانی محنت کو کلیدی درجہ حاصل ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…