اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کی اس مصروف اور پریشانیوں سے بھری دنیا میں کم و بیش ہر شخص سر کے درد کا شکار رہتا ہے اور کچھ تو شدید سر کے درد کا شکار ہوجاتے ہیں اب ایسے درد کے علاج کے لیے امریکا میں ایسی ٹافی تیار کی گئی ہے جو نہ صرف سردرد سے نجات دلائے گی بلکہ سکون بھی فراہم کرے گی۔امریکا میں تیار کی گئی اس ٹافی کو پودینے اس کے تیل اور مینتھول جیل سے تیار کیا گیا ہے جو سر کے شدید درد میگرین سے نجات دلاتی ہے اور اس میں موجود مینھول سکون فراہم کرتا ہے۔ امریکا میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پودینے کے تیل کو ماتھے اور کنپٹیوں پر ملنے سے ٹینشن کی وجہ سے ہونے والے سردرد سے بھی نجات مل جاتی ہے جب کہ مینتھول جیل میگرین کے اثرات کو کم کرتی ہے۔
تھامس جیفرسن یونیورسٹی کی رواں سال مینتھول جیل پر کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مینتھول جیل اگرچہ میگرین کا مکمل علاج نہیں تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے لوگوں کو اس سے فائدہ ہوا ہے اور اس سے تیار کردہ نئی ٹافی میں یہ خوبی موجود ہے۔ سر درد کے لیے عام طور پر لوگ گھریلو نسخے استعمال کرتے ہیں جس میں ٹائگر بام اور پودینے کا تیل اہم ہے جسے لوگ اپنی پیشانی اور گردن کے پچھلے حصے پر مالش کرتے ہیں۔
سر کے درد میں آرام دینے والی ٹافی تیار
21
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں