ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بہت زیادہ دولت انسان کو اکیلا بھی کردیتی ہے ،ماہرین نفسیات

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) روپیہ پیسہ اور امیری ، صرف دیکھنے کی چمک دمک ہے ،ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ بہت زیادہ دولت انسان کو اکیلا بھی کردیتی ہے۔عام طور پر شاندار گھر، برانڈ نیو کار ، چمکتا کاروبار،بے شمار بینک بیلنس کو ہی آئیڈیل لائف سمجھا جاتا ہے مگر امریکی ماہرین نفسیات نے تو دولت مندوں کی زندگی کا ایک انوکھا ہی رخ دکھادیا۔ کہتے ہیں کہ دولت مند افراد تنہائی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے وہ بھلا کیسے؟ وہ ایسے کہ نیویارک میں واک اینڈ ٹاک تھیرپی کے ڈائریکٹر کلے کاکریل کا کہنا ہے کہ امریکا کی امیر ترین ون پرسنٹ آبادی، بہت زیادہ امیر ہونے کی شرمندگی میں مبتلا ہے۔ کیونکہ ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ پیسے کے بارے میں بات نہیں کرنی۔معاشرتی طور پر یہ بات تو قابل قبول ہے کہ آپ کہیں کہ آپ ٹوٹ چکے ہیں، یا یہ کہ آپ بہت مشکل میں ہیں، لیکن آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ کے پاس ڈھیروں روپیہ ہے۔ امیر آدمی کو اپنی سوشل لائف بہت محدود رکھنا پڑتی ہے، تو طے ہوا ، جس کی جیب ہلکی ، اسکی خوشیوں کا وزن بھاری، ویسے تھوڑی بہت دولت ہونے میں حرج بھی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…