اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں 1کروڑ 40لاکھ افراد ذہنی امراض میں مبتلا ہیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں 1کروڑ 40لاکھ افراد ذہنی امراض مبتلا ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ معاشی تنگی ، امن وامان کی مخدوش صورتحال ،پریشانی ،روزگار کا نہ ہونا ،ا?پس کے تعلقات کی خرابی میںتبدیلی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے مینٹل ہیلتھ فورم کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین نےکہا کہ یہ بیماری مورثی اور نشوونما میں فرق کے باعث بھی ہو سکتی ہے تاہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں سے ان امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ماہر ین امراض نفسیات کی کمی کے باعث عوام جادو ٹونا کرنے والوں سے رجو ع کرنے پر مجبورہوجاتے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ مینٹل ہیلتھ ایکٹ 2013ئپر عملدرآمد کرائے ، ذہنی امراض کے شعبے کو پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام میں شامل کرے اور سرکاری اسپتالوں میں دماغی امراض کے شعبوں کی حالت بہتر بنائے۔مقررین میں وزیر اعظم کی مشیر شہناز وزیر علی ، امن فاﺅنڈیشن کی سی ای او ڈاکٹر سعدیہ قریشی،ڈاکٹر محسن نقوی ودیگرشامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…