کوپن ہیگ.(نیوزڈیسک).ڈنمارک میں سائنس دانوں نے حاملہ خواتین کو ملیریا سے بچانے کے طریقے ڈھونڈتے ہوئے غیر متوقع طور پر کینسر کے علاج کی طرف اہم پیش رفت کرلی ۔ حاملہ خواتین اگر ملیریا کی لپیٹ میں آجائیں تو انھیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ڈنمارک میں ماہرین اسی موضوع پر تحقیق کررہے تھے ۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ ملیریا پروٹین کینسر کی تقریباً 90 فی صد اقسام کے خلاف ایک موثر ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے ۔ ماہرین نے ملیریا پروٹین کو کینسر کے خلیے کے ساتھ منسلک کیا تو پتا چلا کہ یہ ملیریا پروٹین پہلے ٹیومر کے اندر اپنی جگہ بناتا ہے اور پھر اسے تباہ کرڈالتا ہے ۔ سائنس دان چوہوں پر اس دریافت کے تجربات کرچکے ہیں اور آئندہ چار برسوں کے دوران اسے انسانوں پر آزمائیں گے۔