بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پیٹ کی چربی کم کرنے کے آسان طریقے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹ کی بڑھتی ہوئی چربی سے نجات کیلئے آپ نے کئی طریقے آزمائے ہوں گے لیکن ذیل میں ہم آپ کو کچھ ایسے قدرتی طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کو بہت افاقہ ہوگا
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے سبز چائے
سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسی غذائیں جن میں اومیگا تھری شامل ہو ان سے جسم میں موجود مضر مادوں سے نجات ملتی ہے اخروٹ مچھلی اور السی جیسی غذائیں اور میگا تھری سے بھر پور ہوتی ہے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے لہسن
لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو چربی توانائی کیلئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہوجاتی ہے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے پودینہ
ایک برتن میں ایک چمچ شہد چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں پودینہ معدے کی جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے دار چینی
دار چینی میں بھی قدرت نے جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھی ہے ا?دھا چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر لے کر اسے پانی میں ڈالر کر پانچ منٹ تک ابھالیں پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کرکے اس محلول کو چھان لیں یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن نتائج دیکھیں۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے تربوز
تربوز میں 82فیصد پانی ہوتا ہے اور اسے کھانے سے آپ کا معدہ ٹھیک ہوگا اور کچھ اور کھانے کی طلب کم ہوگی تربوز وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اور گر آپ ڈائیٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے اچھی غذا اور کوئی نہیں
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے سیب
اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے معدے کو بھرا ہوا محسوس کرواتا ہے جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم اور دیگر وٹامنز ا?پ کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے اور اگر آپ اپنے پیٹ کی اضافی چربی ختم کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں ایک سیب ضرور کھائیں۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے کیلا
سیب کی طرح کیلئے میں بھی پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں اس کے استعمال سے آپ فاسٹ فوڈ کی عادت سے بھی چھٹکارا پاسکتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کرلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…