واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے ملیریا کے جرثومے سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ یہ علاج حاملہ خواتین پر ملیریا کے حملے کو روکنے کی تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا۔ایک سائنس دان مسٹر دانش جو حاملہ خواتین پر ملیریا کے حملے کی روک تھام کی تحقیق پر کام کر رہے تھے،اس تحقیق کے دوران اچانک دریافت ہوا کہ ملیریا کی پروٹین کینسر کے جراثیموں کے ساتھ جڑتی ہے اور ایک زہریلا مادہ پیدا کرتی ہے جو کینسر کے جراثیموں کو ہذف بناتا ہے۔انہوں نے یہ تحقیق چوہیوں کے خلیوں پر کی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے 4سالوں میں انسانی خلیہ پر ملیریا پروٹین کے کینسر کے خلاف تجربات کیے جائیں گے البتہ یہ بات غیر یقینی ہے کہ انسانی خلیے پر ہونے والے تجربات کامیاب ہوں گے یا نہیں۔اسکی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ملیریا پروٹین صرف کاربوہائڈریٹس کے ساتھ جڑتی ہے جو کہ انسانی پلیسنٹا میں اور انسانوں میں کینسر ٹیومرز میں موجودہوتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں