لاہور(نیوزڈیسک)پولیوکے حوالے سے لاہورکی74 حساس یونین کونسلوں میں3 روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کر دی گئی۔لاہورکی ضلعی انتظامیہ نے74یونین کونسلوں میں آج سےانسدادِ پولیو مہم شروع کی ہے جو16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس پولیو مہم میں ایک ہزار919 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،اس دوران 5 لاکھ 97 ہزار 544 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،جبکہ تمام ٹاونز انتظامیہ پولیو ٹیموں کی مانٹیرنگ کر رہی ہے۔ڈی سی او نےشہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں