جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دہی کا روزانہ استعمال صحت کیلئے مفید

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حالیہ تحقیق میں دہی سے ملنے والے فوائد کو نمایاں کیا جارہا ہے جبکہ تجویز دی جاتی ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے اس ‘سپر فوڈ’ کو روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ماہرین غذائیت(نیوٹریشنسٹ)کا کہنا ہے کہ کیفین اور کاربونیٹڈ انرجی ڈرنکس کے بجائے گرمی سے بچنے کے لیے دہی کا استعمال کیا جائے یا پھر اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی بھوک گرم موسم میں کم ہوجاتی ہے تو دہی آپ کا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔دہی میں صحت کے لیے مفید بیکٹیریا شامل ہوتے ہیں جس کے باعث یہ صحت کے لیے اتنا مفید ہے۔اس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے جبکہ دست میں بھی آرام فراہم کرتا ہے جو زیادہ تر گرم موسم میں ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ تازہ دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو ہڈیوں، ناخنوں اور دانتوں کے لیے بہترین ہے جبکہ ٹینیسی یونیورسٹی کی ایک ریسرچ میں کیلشیم کی کمی کو موٹاپے سے منسلک کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن بی12 کی دہی میں موجودگی سے چوکس اور فوکس رہنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ دہی اور ایلو ویرہ کے ماسک کو بالوں اور چہرے پر لگانے سے آپ کی گلابی رنگت اور بال چمکدار ہوجائیں گے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…