اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہمارے جسم میں کسی چیز کی کمی یا زیادتی ہوجائے تو یہ مختلف اعضاءمیں غیرمعمولی تبدیلی کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔اگر آپ کے ہاتھ ٹھنڈے ہوتے ہیں تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں کمزور مدافعتی نظام،خون کی روانی میں مسئلہ اور سردی ہوسکتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے انسان کے ہاتھ ٹھنڈے ہونے لگتے ہیں۔ہمارے تھائیرائیڈ گلینڈ آئیوڈین کی کے ذریعے تھائیرائیڈ ہارمون بناتے ہیں۔اگر آئیوڈین کی کمی ہوجائے تو تھائیرائیڈ گلینڈ میں سوزش آجاتی ہے اور ہاتھ ٹھنڈے ہونے کے ساتھ شدید درد بھی ہوسکتی ہے۔یہ کمی آئیوڈین والی ادویات کھا کر پوری کی جاسکتی ہے لیکن غذا کے ذریعے اس کا علاج زیادہ بہتر ہے۔آپ کو چاہیے کہ سی فوڈ،جھینگے،ٹونا،سبزیاں اور بیکڈ آلو کھائیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں