ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ورزش کے بغیر بھی پٹھوں کو مضبوط بنایا جاسکے گا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انسان نے ہمیشہ سے اپنے آپ کو چست و توانا رکھنے کے لیےخوراک اور جسمانی ورزش کا سہارا لیا ہے تاہم سائنس دانوں نے اب ایسی ادوایات پر بھی کام ہورہا ہے جس سے بغیر وزرش کے پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔بین الاقوامی طبی جریدے “ٹرینڈز ان فارکالوجیکل سائنسز” میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں خدمات سرانجام دینے والے دوا سازی کے ماہر اسماعیل لہر اور ان کے معاونین کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 ایسے کیمیائی مرکبات پر تحقیق ہو رہی ہے جن کے استعمال سے ایسے ہی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جن کا حصول روایتی طور پر ورزش سے ہی ممکن ہے۔
اسماعیل لہر کا کہنا ہے کہ ورزش سے ہزاروں طرح کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں تاہم ورزش کی ادویات سے صرف انہی جسمانی فوائد کا حصول ممکن ہے جن کا تعلق پٹھوں کے صرف ایک فعل سے ہے جو کہ انسانی ڈھانچے کے پٹھوں کی تعمیر کو اسٹیرائڈ کے خطرے اور ضمنی منفی اثرات کے بغیر دی جا سکتی ہے۔ یہ ادویات ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں جو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے حرکت نہیں کر سکتے۔
اسماعیل لہر کا کہنا ہے کہ ورزش کی یہ گولیاں کس قدر حیرت انگیز دوا ہے اس کے لیے ان کا آزمائشی طبی استعمال انسانوں میں کیا جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ان ادویات سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہیے کہ یہ ورزش کا متبادل ہو سکتی ہیں۔ ان ادویات کا ہدف وہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں جو ورزش کر سکتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…