بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بلیوبیریزکھانے سے دماغی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)بچوں کیلئے جنگلی بیر چننا صرف ایک مشغلہ ہی نہیں بلکہ اس کے کھانے سے ان کی دماغی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ایک جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ جنگلی بلیو بیری (نیلے بیر)کا جوس پینے سے پرائمری سکول کی عمر کے بچوں کی یادداشت اور توجہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتاہے۔یہ خیال کیا جاتاہے کہ یہ اثر ان میں پائے جانے والے فلیوونوئیڈز کی وجہ سے ہوتاہے جو صحت کو بہتر بنانے کے پھلوں اور سبزیوں کے پودوں بشمول کھٹے پھلوں اور بیر کے کیمیکلز میں پایا جاتاہے۔ریڈنگ یونیورسٹی کے محقق پروفیسر کلیئر ولیمز نے کہاکہ پرائمری سکول بچے کی تعلیمی اور سماجی ترقی کا انتہائی اہم مرحلہ ہوتاہے۔پروفیسر ولیمز نے 21لڑکے اور لڑکیوں پر تین مواقع پر تجربہ کیا ، ایک میٹھا پانی پلانے کے بعد ، ایک بار اوسط مقدار میں بلیو بیری کھلانے کے بعد اور اس کے بعد زیادہ مقدار میں بلیو بیری کا جوس پلانے کے بعد۔جب انہوں پھلوں کا جوس دیا گیا تو انہوں نے پہلے سے زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو کچھ معلم نے انہیں بتایا وہ انہیں اچھی طرح یاد رہا اور جو ٹاسک بھی انہیں دیئے گئے تھے انہیں بغیر کسی گھبراہٹ کے زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیئے۔سب سے بہترین نتیجہ اس وقت سامنے آیا جب ہر ایک بچے کو بلیو بیری کے ڈیڑھ کپ کا جوس پلایاگیا۔محققین نے یہ ثابت کیا کہ بلیوبیریز میں پایا جانے والے فلیوونوئیڈز (فینالک مرکبات )خون کے دماغ کی طرف بہاﺅ میں اضافہ کرتے ہیں اور خلیوں کے درمیان اطلاعاتی عمل کو آسان بناتے ہیں۔پروفیسر ولیم نے کہاکہ اب یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پھل پڑھائی کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔اگر چہ بلیو بیریز کے پودے برطانیہ کے جنگلات میں نہیں اگتے لیکن بلبیریز اور بلیک بیریز بہت زیادہ پائی جاتی ہیں بھی دماغی صلاحیت میں اضافہ کرنے والی فلیوونوئیڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔یہ تحقیق غذا سے متعلق ایک یورپی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…