ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایسے بھی کوئی وزن کم کرتا ہے وزن کم کرنے کے لئے خاتون کا انوکھا طریقہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )لوگ وزن کم کرنے کے لیے کیا کیا جتن کرتے ہیں لیکن22سائز کی اس برطانوی لڑکی نے محض ایک سال میں اپنا سائز 12کر لیا۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہوا؟ ہپناٹزم کی وجہ سے۔
ہپناٹزم قدیم علوم میں سے ایک ہے لیکن ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ یہ علم بھی معدوم ہوتا جا رہا ہے۔26سالہ جیسیکا پینی نے موٹاپے میں کمی کی خاطر خود کو ہپناٹائز کروانے کے لیے ماہر کو 300پا?نڈ(تقریباً 48ہزار روپے)ادا کیے۔ ماہر نے اسے ہپنا ٹائز کر کے اس کے زہن میں یہ بات ڈال دی کہ اس کے جسم میں گیسٹرک بینڈ(ایک ڈیوائس جو موٹاپے کا شکار لوگوں کی خوراک کم کرنے کے لیے سرجری کے ذریعے پیٹ میں نصب کی جاتی ہے )نصب کیا جا چکا ہے۔
جیسیکا پر اس ہپناٹزم کا اثر اس قدر ہوا کہ جن لوگوں کے جسم میں واقعی گیسٹرک بینڈ نصب کیا جائے شاید ان پر نہ ہو۔ ہپناٹزم سے قبل جیسیکا کا وزن 140کلوگرام ہو چکا تھا لیکن ایک سال میں اس نے اپنا وزن 76کلوگرام کر لیا۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ یہ بالکل حیرت انگیز کام ہے۔ میں اس وقت دراصل یہ سوچ رہی تھی کہ میں اپنے جسم میں گیسٹرک بینڈ نصب کروانے کے لیے پیسے دے رہی ہوں۔ میں نے ہپناٹزم کے ماہر مسٹر رابرٹ کا صرف ایک سیشن اٹینڈ کیا۔ اس نے مجھے ایک پتھر دیا اور کہا کہ جب میں کھانا کھانے لگوں تو اس پتھر کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے تھام کر رکھوں اور ساتھ ہی سوچتی رہوں کہ میں نے مٹھی میں جتنا یہ پتھر مضبوطی سے تھام رکھا ہے اتنا ہی مجھے کھانا کھانا ہے۔میں فاسٹ فوڈ کی عادی تھی اور میرا پیٹ کبھی نہیں بھرتا تھا۔ مسٹررابرٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میں نے اپنا وزن 50گلوگرام کر لیا تھا لیکن پھر میں نے دیکھا کہ اتنا کم وزن مجھے نہیں جچتا تھا۔ میں نے مسٹر رابرٹ کو دوبارہ فون کیا۔مسٹر رابرٹ نے مجھے کہا کہ اب کھاتے ہوئے جب پتھر ہاتھ میں رکھو تو یہ سوچنا شروع کرو کہ میں نے پتھر کو زیادہ مضبوطی سے پکڑ رکھا تھا۔ اب اپنی گرفت ہلکی کرکے سوچنا شروع کر دو کہ مجھے اس پتھر سے تھوڑا سا زیادہ کھانا ہے۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے میں نے اپنا وزن 50کلوگرام سے بڑھا کر 76کلو گرام تک کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…