ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چو بیس گھنٹے مریضوں پر نظر رکھنے والے کم خرچ اسٹیکر تیار

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ماہرین نے ڈاک ٹکٹ جتنے برقی اسٹیکر تیار کیے ہیں جو دل کے مانیٹر کی طرح 24 گھنٹے اور سات دن مریضوں کی صحت پر نظر رکھ سکیں گے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس کے کاک ریل اسکول آف انجینیئرنگ کے ماہرین کے مطابق صرف 100 روپے میں ایسے اسٹیکر تیار کرنا ممکن ہے جسے جسم پر چپکا کر دل کی دھڑکن، دماغی سرگرمی، درجہ حرارت، جسم میں پانی کی موجودگی اور دیگر اہم معلومات کا مسلسل ڈیٹا لیا جاسکے گا۔ ایک نئے طریقے کے ذریعے ان اسٹیکروں کو اب دنوں کی بجائے صرف چند منٹوں میں تیار کیا جاسکتا ہے تاکہ انہیں کثیر تعداد میں تیار کرکے مریضوں پر چسپاں کیا جاسکے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت میڈیکل آلات مثلاً ای سی جی اور ای کے جی کے مقابلے میں یہ اسٹیکر ذیادہ مو¿ثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مثلاً ایک مریض کے دل پر اور دیگر جگہوں پر ایسے اسٹیکر لگا کر24 گھنٹے ای سی جی حاصل کی جاسکے گی اور اسی طرح دماغی کیفیت کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انہیں بنانا اور طویل، مہنگا اور اکتادینے والا کام تھا۔ لیکن جرنل آف ایڈوانسڈ مٹیریلز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ایک نئی تکنیک کے ذریعے اسٹیکر تیار کیا گیا ہے اور اسے بنانے کے لیے مہنگے اور صاف ترین کمروں کی ضرورت نہیں رہتی اور نہ ہی خصوصی آلات درکار ہوتے ہیں اور یہ طریقہ تھری ڈی پرنٹنگ کی طرح ہے جس میں الیکٹرانک سرکٹ براہِ راست کسی ٹیپ یا چپکنے والے مادے پر چھاپے جاسکتے ہیں۔ اس طرح بڑی تعداد میں یہ ٹیٹو تیار کیے جاسکتے ہیں جس سے صحت کی صنعت میں ایک انقلاب آجائے گا اور انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہوگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…