ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

برطانوی فلاحی ادارے کا کینسر کی تحقیق کیلئے 100 ملین پاﺅنڈ دینے کا اعلان

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )برطانیہ میں سرطان کے لیے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کینسر ریسرچ یو کے نے بین الاقوامی سائنس دانوں کو سرطان سے نمٹنے کے نئے طریقوں پر تحقیق کے لیے 100 ملین پاو¿نڈ کی پیشکش کی ہے۔ کینسر ریرسرچ یوکے نے سات نئے چیلنجز کو سامنے ر کھا ہے جن کے بارے میں اس کا کہناہے کہ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب سرطان پر کی جانے والی تحقیق میں اب تک نہیں ملا ہے۔ پہلی گرانٹ کا اعلان اگلی خزاں میں کیا جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2012 میں سرطان کے 14 ملین نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2.8 ملین اس بیماری کے سبب موت کے منہ میں چلے گئے۔ توقع ہے کہ اگلی دو دہائیوں تک دنیا بھرمیں سرطان کے نئے مریضوں کی تعداد سات فیصد اضافہ ہوجائے گی۔ ان مریضوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا تعلق افریقہ، ایشیا، اور وسطی اور جنوبی امریکہ سے ہوگا۔ سرطان کی ایک بڑی وجہ سگرٹ نوشی ہے اور دنیا بھر میں سرطان سے مرنے والے افراد کا پانچواں حصہ اسی وجہ سے اس مرض کا شکار ہوتا ہے۔ گرینڈ چیلنج بورڈ کے چیئرمین اور امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیو ٹ کے سابق ڈائریکٹر رک کلاسنر کا کہنا ہے کہ کینسر پر اس پیمانے کی تحقیق کبھی نہیں کی گئی۔ یہ تحقیق ایک بڑی اور جرات مندانہ کوشش ہے اور میں سفر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…