ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارت : ایڈز ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے، اقوام متحدہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ نے بھارت میں ایڈز کے تیزی سے پھیلتے ہوئے مرض سے خبردار کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایشیا اور پیسیفیک ریجن میں ایڈز کے خلاف پروگرام کی قیادت کرنے والے سفارت کار پرسادا راو¿ نے اقوم متحدہ کی ایڈز کے پھیلاو¿ سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈز بچاو¿ پروگرام میں انتظامیہ کی کوتاہیوں اور اس پروگرام میں کام کرنے والے ورکز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کی وجہ یہ پروگرام اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا کیونکہ 20 سال قبل شروع ہونے والے ایڈز پروگرام کے تحت سیکس ورکز اور ڈرگ کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کو ٹارگٹ کیا گیا تھا جس میں 2000 سے لے کر 2011 میں ایڈز کے کیسز کی کمی واقع ہوئی تاہم نریندرا مودی نے اپنے دور حکومت میں ایڈز پروگرام کے بجٹ کا بڑا حصہ ختم کردیا اور ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ اس کمی کو خود پورا کریں لیکن اس کا الٹا اثر ہوا اور ایڈز کے لیے فنڈز قلت کا شکار ہوگئے اور ورکرز نے کام چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادرے کو انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سفیر پرسادا راو¿کا کہنا تھا کہ ریاستوں کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ایڈز کے خلاف پروگرام تباہ ہوگیا ہے اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے علاوہ ماضی میں کی گئی اچھی کوششوں پر موجود انتظامیہ نے پانی پھیر دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومتی ڈیٹا سے حاصل کی گئی معلومات سے یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ کئی ریاستوں میں ایڈز ورکرز کو تنخواہیں دینے میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں بلکہ گزشتہ کئی ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا ہی نہیں کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صرف بھارت میں ایڈز سے 3 لاکھ اور 40 ہزار نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…