پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈینگی مچھر نے پنجاب میں تیزی سے پر پھیلانے شروع کر دیے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پنجاب میں ڈینگی وائرس دن بدن بےقابوہونےلگا،سب سے زیادہ متاثرہ ضلع راولپنڈی ہے،جہاں رواں سال کےدوران900 مریض سامنے ا?چکےہیں،پنجاب حکومت ڈینگی پرقابو پانے کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔رواں سال پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 11سو تک پہنچ گئی،یہ کہناہےمحکمہ صحت پنجاب کا۔سب سے زیادہ متاثرہ ضلع راولپنڈی ہے،جہاں900 مریض اب تک رپورٹ ہو چکے،دوسرے نمبر پر ملتان ہے،جہاں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 55ہے، لاہور میں اب تک 12افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کاکہناہے کہ ڈینگی کا خطرہ نومبرمیں بھی جاری رہےگا،تاہم سردی شروع ہوتےہی اس میں کمی ا?نا شروع ہو جائےگی، شہری ڈینگی کی روک تھام کیلئےکہیں پانی کھڑا نا ہونےدیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ دوسری جانب چیف سیکریٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا،جس میں راولپنڈی،ملتان سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ چیف سیکریٹری نے حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی پرقابو پانے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،اِن ڈور اور ا?و?ٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائےاورانسداد ڈینگی کے حوالے سے وضع کردہ لائحہ عمل پر100فیصد عملدرا?مد یقینی بنایا جائے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…