نیویارک(نیوزڈیسک)پیٹ کی چربی بڑھ جائے تو یہ دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فوراًسے قبل اس سے نجات حاصل کی جائے۔آئیے آپ کو پیٹ کی چربی کو ختم کرنے کے چند آسان طریقے بتاتے ہیں۔
ہاتھوں اور گھٹنوں کے ذریعے پیٹ کی ورزش
اپنے ہاتھوں اور گھٹنوں کو زمین پر گھوڑے کی طرح رکھ کر کھڑے ہوجائیں۔اس کے بعد اپنی دائیں ٹانگ کو اٹھائیںاور تھوڑی دیر تک پیچھے کی طرف لے کر جائیں۔یہ عمل دہرائیں اور پھر اپنی ٹانگ کو پیٹ کے ساتھ لگائیں۔
پہاڑ پر چڑھنے والی ورزشیں
اس طرح کی ورزشوں سے نہ صرف آپ کے پیٹ کی چربی کم ہوگی بلکہ یہ آپ کی ٹانگوں ،بازوں اور دل کے مسلز کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔اس ورزش میں اپنی ایک ٹانگ کے گٹنے کو سینے سے لگائیں جب کہ دوسر ی ٹانگ کو بالکل سیدھا کر لیں جبکہ آ پ کے ہاتھ فرش پر ہوں۔سیدھی ٹانگ کو مزید سٹریچ کریں اور زیادہ سے زیادہ وزن ڈالیں جس سے آپ کے پیٹ کے مسلز مضبوط ہونے کے ساتھ اند کی جانب ہوں گے۔ پھر دوسری ٹانگ کو سٹریچ کریں اور پہلی ٹانگ کو سیدھا کر لیں۔یہ ورزش دس منٹ تک کریں اور روزانہ کرنے سے پیٹ کے مسلز خوبصورت ہونے کے ساتھ پیٹ کی چربی ختم ہوجائے گی۔
ڈنڈ نکالنا
ڈنڈ یا اٹھک بیٹھک کرنے سے آپ کے پیٹ کے مسلز پر دباﺅ پڑتا ہے جس سے وہ مضبوط اور توانا ہوانے کے ساتھ زائد چربی کوپگھلا دیتے ہیں۔دن میں دو بار یہ ورزش کریں اور تین کے سیٹس لگائیں۔
تختہ بندی والی ورزشیں
کیا ٓپ کو معلوم ہے کہ تختہ بندی والی ورزشیں ڈنڈ نکالنے سے زیادہ حرارے ختم کرتی ہے؟اس ورزش میں اپنی کہنیوں اور ہاتھوں کے بل لیٹ کر اپنے پنجوں پر جسم کو اٹھائیں۔یہ سیٹ تین بات لگائیں اور کوشش کریں کہ کم از کم ایک منٹ تک اپنے جسم کا بوجھ کہنیوں اور ہاتھوں پر رکھیں۔
بائیسکل کرنچ
اپنی کمر کے بل لیٹ جائیں اور ہاتھوں کو سر کے پیچھے رکھ کر ٹانگوں کو اوپر کی جانب اس طرح حرکت دیں جیسے آپ سائیکل چلا رہے ہیں۔اس طرح کی ورزش سے آپ کو بہت جلد پیٹ کی چربی سے نجات ملے گی۔
پیٹ کی اضافی چربی سے نجات حاصل کرنے کے لیے آسان اور بہترین ورزشیں
8
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں