اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکی حکومت برسوں اپنے شہریوں کو فل کریم دودھ کے استعمال سے یہ کہہ کر منع کرتی رہی کہ یہ دل کی بیماریوں کا سبب ہے۔ بچوں کے لنچ سے فل کریم دودھ غائب کردیا گیا اور اس کی جگہ کم چکنائی والا دودھ متعارف کرایا گیا۔ اصلی مکھن کی جگہ مارجرین متعارف کرادیا گیا۔ لیکن حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ فل کریم دودھ اور اصل مکھن ہی انسانی صحت کے لئے بہتر ہے دس سالوں تک جاری رہنے والی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ جن لوگوں نے فل کریم دودھ اور فل کریم دودھ سے بنی مصنوعات استعمال کیں وہ دل کی بیماریوں کا کم شکار ہوئے بلکہ فل کریم دودھ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا ذریعہ ہے۔ٹیکساس یونیورسٹی کی اسٹنٹ پروفیسر مارشیا اوٹو کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے چکنائی والی غذائیں مفید ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ خوراک وصحت کے حکام کو امریکی عوام کے ایک اہم سوال کا جواب دیناہے کہ کیا واقعی سیر شدہ چکنائی والی غذائیں صحت کے لئے اچھی نہیں اور دل کی بیماریوں کا سبب ہیں۔ امریکیوں کو سیر شدہ چکنائی والی غذائیں چھوڑنے اور نشاستہ دار غذائیں کھانے پر مجبور کیا گیا مگر نشاستہ دار غذائیں دل کی بیماریوں سے محفوظ نہیں رکھ سکتیں۔ تاہم غیر سیر شدہ چکنائی والی غذائیں جیسے مچھلی ، بادام اور مغزیات ، سبزیوں کے تیل دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔ افسرشاہی کی اس وارننگ سے ان لاکھوں لوگوں کی صحت برباد ہوگئی جو سیر شدہ چکنائی والی غذائیں چھوڑ کر اپنے پیٹ کم چکنائی والی روٹی ، بسکٹ اور کیک سے بھرتے رہے۔واشنگٹن میں اس امرپر بحث ہورہی ہے اور سینٹ کی ہا?س کمیٹی نے اس حوالے سے خدشات پر بحث کے لئے وزیرزراعت ٹام ولسک اور وزیر صحت وخدمات سلویا برویل کو طلب کیا ہے کیونکہ اب محکمہ خوراک وزراعت کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں سیر شدہ چکنائی والی غذائیں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے اور محکمے نے پہلی ایڈوائزری واپس لے لی ہے۔ تاہم امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے سیر شدہ چکنائی والی غذا?ں کو اب بھی دل کے امراض کا بڑا سبب قرار دیا ہے کیونکہ اس سے بیڈ کولیسٹرول پیداہوتا ہے۔ امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دل کی بیماری سے ہوتی ہیں جو سالانہ چھ لاکھ گیارہ ہزار 105ہیں دوسرے نمبر پر کینسر ہے جس سے سالانہ 584881امریکی شہری مرتے ہیںتیسرے نمبر پر سانس سے متعلقہ بیماریاں جس سے ہر سال 149205امریکی موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں دل کے دورے سے سالانہ مرنے والے امریکیوں کی تعداد 128978ہے اسی طرح ٹریفک حادثات میں مرنے والے امریکیوں کی تعداد 130557تھی۔