ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فلو شاٹ فلو کے علاوہ نمونیا سے بچاﺅ میں بھی فائدہ مند

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو ڈیسک )یک نئے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ فلو شاٹ سے آپ کو نہ صرف فلو سے حفاظت ملے گی بلکہ یہ نمونیا سے بچانے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔محقیقین کے مطابق نمونیا کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل کروائے گئے زیادہ تر مریضوں نے فلو شاٹ نہیں لگوائے ہوئے ہوتے۔امریکی شہر نیش ول کی ونڈربلٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ریسرچ کے سربراہ کارلوس گریجلوا کے مطابق انفلواینزا ویکسین انفلواینزا نمونیہ سے بچاو¿ میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق فلو شاٹ لگوانے سے نمونیہ کے 57 فیصد کیسز کم کیے جاسکتے ہیں۔یہ رپورٹ آن لائن پانچ اکتوبر کو امیریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع کی گئی۔کارلوس کی ٹیم نے جنوری 2010 سے جون 2012 کے درمیان ریسرچ کے لیے چار امریکی ہسپتالوں میں موجود 2800 مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے تقریباً چھ فیصد نمونیہ کے کیسز فلو کی وجہ سے تھے جبکہ دیگر کا تعلق فلو سے نہیں تھا۔ریسرچ کے سربراہ نے کہا کہ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ انفلواینزا ویکسین لگوانے سے انفلواینزا نمونیہ کا رسک کافی کم ہوجاتا ہے۔امریکی صحت کے ادارے سی ڈی سی کے مطابق چھ ماہ سے زائد عمر کے ہر شخص کو ہر سال فلو کے خلاف ویکسین لگوانی چاہیے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…