جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بجلی کے ذریعے انسانی زخم اور مرض دور کرنے کا منصوبہ تیار

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پینٹاگون کے زیرِ انتظام دفاعی تحقیقی ایجنسی ڈارپا نے 7 یونیورسٹیوں اور اداروں کے اشتراک سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت بجلی کے ذریعے انسانی زخموں کو خود سے ٹھیک اور امراض کو دور کیا جاسکے گا۔ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی ( ڈارپا) نے میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) ، کولمبیا اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کے علاوہ دیگر کئی اداروں کو 8 کروڑڈالر کی امداد دی ہے اور اس منصوبے کا نام الیکٹ آر ایکس رکھا گیا ہے۔ اس میں انسانی دماغ اور حرام مغز کا مطالعہ کیا جائے گا کیونکہ اسے انسانی جسم کے لیے احکامات کی ہائی وے قرار دیا جاتا ہے اور اسی کے سگنل اور ہدایات سے دماغ اور دیگر اعضا کی کیفیات بدلتی رہتی ہیں اسی لیے ماہرین انسانی جسم کے اس ہیڈ کوارٹر کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس میں پہلے ان ہدایات کے راستوں اور ان پر عمل ہونے کے نظام کو تفصیل سے سمجھا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں انسانی دماغ پر ایسی ٹیکنالوجی آزمائی جائیں گی جو کم سے کم نقصان پہنچاتے ہوئے مطلوبہ کام کرسکیں تاکہ دماغ کو بدن کی مرمت کے درست پیغامات دیئے جاسکیں اور اس کے بعد پیس میکر کی طرح کچھ آلات بھی تیار کیے جائیں گے لیکن یہ پیس میکر دل کے لیے نہیں ہوگا۔ اس کےعلاوہ فوجیوں کو جنگ میں اور جنگ کے بعد متاثر کرنے والے امراض پر خصوصی تحقیق کی جارہی ہے جن میں بدن کے کئی مقامات میں جلن کو ختم کرنے کے لیے دماغ پر معمولی برقی رو ڈالی جائے گی تاکہ مطلوبہ مقام کو سوزش پہنچانے والے کیمیکل ختم کیے جاسکیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…