اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آسٹریلیا میں اس وقت طبی دنیا کا انوکھا معجزہ رونما ہواجب ڈاکٹر کار حادثے میں سولہ ماہ کے بچے کے الگ ہونے والے سر کو واپس دھڑ سے جوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں سولہ ماہ کے جیکسن کا سرا اس کی گردن سے الگ ہوگیا تھا۔ہسپتال آمد کے وقت بچے کی حالت بہت نازک تھی اور بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔چھ گھنٹے کے طویل ترین آپریشن کے نتیجے میں ڈاکٹربچے کے سر کودھڑ سے جوڑنے میں کامیاب ہوگئے۔طبی عملے کے مطابق بچے کا بچ بہت بڑا معجزہ ہے ، ورنہ ایسا ہوتا نہیں ہے۔سٹاف کے مطابق یہ حادثہ اور اس کے بعد آپریشن ان کی عملی اور طبی زندگی کا سب سے بڑا تجربہ اور معجزہ ہے۔سولہ ماہ کے جیکسن کیساتھ گاڑی میں اس کی والدہ اور نو سال کی بہن بھی موجودتھی جبکہ گاڑی کو اٹھارہ سال کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں