اسلام آباد (نیوزڈیسک )بانجھ پن کے علاج کے بعد سعودی عرب میں موجود پناہ گزین خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم ایک دن بعد ہی ان میں سے ایک انتقال کر گیا ۔خاتون ذیابیطس کی بھی مریضہ ہیں ریاض کے امام عبدالرحمان الفیصل ہسپتال میں 30 منٹ تک جاری رہنے والا آپریشن کے نتیجے میں ان کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی ہے سعودی میڈیا کے مطابق گائنی ڈپار ٹنمنٹ کی سر براہ ڈاکٹر فیضہ المتاری نے بتایا کہ کہ ایک لڑکے کی پھیپھڑے کی نکیر کی وجہ سے پیدائش کے 22 گھنٹے بعد انتقال کر گیا تاہم دیگر بچے اور ان کی ماں صحت مند ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں