جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پہلی ادویاتی چاکلیٹ جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھ سکے گی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) اگرچہ چاکلیٹ کھانے کے بہت سے فوائد منظرِعام پر آتے رہتے ہیں لیکن ماہرین نے چاکلیٹ اور کوکو میں اینٹی آکسیڈنٹس اجزا، معدنیات اور دیگر اہم اشیا شامل کرکے دنیا کی پہلی چاکلیٹ تیار کی ہے جسے دوا کے طور پر کھایا جاسکتا ہے۔
پوری دنیا میں سالانہ 100 ارب ڈالر کی چاکلیٹ اور مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں لیکن اس میں 70 فیصد چکنائی اور شکر ہوتی ہے جو فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتی لیکن امریکی شہر بوسٹن میں کوکا زوکو کمپنی نے ایسی چاکلیٹ بنائی ہے جس میں چینی اور چکنائی کی مقدارصرف 35 فیصد ہے اوراس میں بولیویا اور پیرو کی جڑی بوٹی بھی شامل کی گئی ہے تاکہ شکر ملائے بغیر کوکو کی کڑواہٹ ختم کی جاسکے۔ اسی طرح چکنائی کم کرنے کے لیے بھی خاص تدابیر کی گئی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے تیارکردہ چاکلیٹ میں ایسی معدنیات اور پودوں کے اجزا شامل کیے گئے ہیں جو ذائقے کومتاثر نہیں کرتے یہی نہیں چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول شامل کئے گئے ہیں اور یوں یہ چاکلیٹ بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔ یہ کمپنی چاکلیٹ میں چینی اور چکنائی کو دس فیصد تک محدود کرنا چاہتی ہے تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جاسکے اوراگلے سال اپنی چاکلیٹ کو فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔
لندن میں عالمی چاکلیٹ فورم کے ایک ماہرنے کہا ہے کہ ادویاتی چاکلیٹ سے عالمی مارکیٹ دوگنی ہوکر 200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر چاکلیٹ سے مضر اجزا نکال دیئے جائیں تو یہ دوا بن جائے گی لیکن ایک خوش ذائقہ اورمرغوب دوا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…