اسلام آباد(نیوزڈ یسک )سویڈن کے طبی ماہرین نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ لمبے قد کے افراد خصوصاً خواتین میں مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک میٹر سے بلند ہونے کے بعد ہر 10 سینٹی میٹر ( چارانچ) قد بلند ہو تو مردوں میں سرطان کا خطرہ 10 فیصد اور خواتین میں 18 فیصد بڑھ جاتا ہے۔سویڈن میں 1اعشاریہ72 میٹر( چھ فٹ) بلند خواتین میں 1اعشاریہ 52 میٹر قد کی خواتین میں سرطان 33 فیصد ذیادہ نوٹ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق لمبے قد کی وجہ بننے والے بعض ہارمون اور سرطان کا ا?پس میں تعلق ہوسکتا ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔