پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلڈپریشرکے مریضوں کیلئے خوشخبری،حیرت انگیز دواتیار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(نیوزڈیسک)طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے والی دنیا کی پہلی ادویاتی چاکلیٹ تیار کرلی،میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ طبی ماہرین کے مطابق پوری دنیا میں سالانہ 100 ارب ڈالر کی چاکلیٹ اور مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں لیکن اس میں 70 فیصد چکنائی اور شکر ہوتی ہے جو فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتی لیکن امریکی شہر بوسٹن میں کوکا زوکو کمپنی نے ایسی چاکلیٹ بنائی ہے جس میں چینی اور چکنائی کی مقدارصرف 35 فیصد ہے اوراس میں بولیویا اور پیرو کی جڑی بوٹی بھی شامل کی گئی ہے تاکہ شکر ملائے بغیر کوکو کی کڑواہٹ ختم کی جاسکے۔ اسی طرح چکنائی کم کرنے کے لیے بھی خاص تدابیر کی گئی ہیں۔کمپنی کی جانب سے تیارکردہ چاکلیٹ میں ایسی معدنیات اور پودوں کے اجزا شامل کیے گئے ہیں جو ذائقے کومتاثر نہیں کرتے یہی نہیں چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول شامل کئے گئے ہیں اور یوں یہ چاکلیٹ بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔ یہ کمپنی چاکلیٹ میں چینی اور چکنائی کو دس فیصد تک محدود کرنا چاہتی ہے تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جاسکے اوراگلے سال اپنی چاکلیٹ کو فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔لندن میں عالمی چاکلیٹ فورم کے ایک ماہرنے کہا کہ ادویاتی چاکلیٹ سے عالمی مارکیٹ دوگنی ہوکر 200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر چاکلیٹ سے مضر اجزا نکال دیئے جائیں تو یہ دوا بن جائے گی لیکن ایک خوش ذائقہ اورمرغوب دواہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…