پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس غذا کومعمول بنائیے،قد میں حیرت انگیزاضافہ کیجیئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک)ماہرین نے اس بات پر تحقیق کی کہ نیدر لینڈ جسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں ، کے لوگوں کا قد باقی اقوام سے لمبا کیوں ہے۔یہ بات مشہور ہے کہ ہالینڈ کے لوگ پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پنیر کے استعمال سے ڈچ قوم اس وقت دنیا کی قدرآور ترین قوم بن چکی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دودھ ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں بلکہ ان کے لیے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہے۔نیدر لینڈ میں دودھ سے بنی غذائیں برطانیہ ، امریکہ اور جرمنی جیسے ممالک کی نسبت بھی فی کس 25فیصد زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔اس ملک میں مقبول ترین ناشتہ ، پنیر ڈبل روٹی اور دودھ ہے اور صبح کے وقت میٹرو میں سفر کرتے لوگ پنیر سینڈوچ دودھ کے ساتھ کھاتے نظر آتے ہیں۔تقریباً ڈیڑھ صدی قبل ڈچ قوم یورپ میں سب سے چھوٹے قد والی قوم تھی لیکن پچھلے ڈیڑھ سو سال کے دوران انہوں نے پنیر اور دودھ کا مستقل استعمال کیا اور آج یہ یورپ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے لمبے قد والی قوم ہے۔نیدر لینڈ میں خواتین کا اوسط قدم 5فٹ 7انچ اور مردوں کا اوسط قد 6فٹ سے زائد ہے اور ماہرین کا کہناہے کہ اس کے پیچھے پنیر جیسی مصنوعات کا کافی عمل دخل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…