پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

خواتین میں بانجھ پن کی اہم وجوہات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)اگرچہ اس حقیقت سے ہم بخوبی آشنا ہیں کہ دنیا میں بہترے ایسے جوڑے ہیں جو اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ عام سطحی خیال کے مطابق بے اولادی کا ذمہ دار ہمیشہ عورت کو ہی ٹھرایا جاتا ہے تاہم کبھی کبھار عورت سے ذیادہ مرد کی وجہ سے بھی یہ محرومی پیدا ہو سکتی ہے۔خیر ایک بات جو شک وشبہہ سے بالاتر ہے وہ یہ کہ معاشرے کی بڑھوتری کا دارومدار خواتین پرہی ہے۔لہٰذا اگر کسی بیماری یاوجہ سے خواتین ماں بننے سے قاصر ہیں تو خاندان کے دوسرے افراد کو چاہیے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ان وجوہات یا بیماریوں کے خاتمے کیلئے کو شش کریں۔ماہرین صحت کی رائے کے مطابق بعض اوقات خواتین بغیر کسی بڑی وجہ کے ماں نہیں بن پاتیں تاہم حالات کچھ بھی ہوں آگاہی لازمی چیز ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگرچہ خواتین کے حاملہ نا ہونے کے پیچھے کسی خصوصی عمل کی نشاندہی کرنا ایک پیچیدہ چیز ہے۔تاہم چند عوامل باہم مل کر خواتین میں بانجھ پن جیسے مسائل کو جنم دیتے ہیں۔ماہرین کی طرف سے ان عوامل میں سے چند ایک کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا بر وقت سدباب مستقبل کی پریشانیوں سے نجات دے سکتا ہے۔ماہرین کی رائے کے مطابق بعض اوقات خواتین اپنے کیریئر یاکسی خاندانی مجبوری کی بنا پر دیر سے شادی کرتی ہیں جس کے باعث وہ حاملہ نہیں ہو پاتیں۔علاوہ ازیںبعض خواتین میں بیضہ نالی کا سکڑنا، بچہ دانی کی رسولی یا انہدام نہانی کا انفیکشن بھی بانجھ پن کی وجہ بن جاتے ہے۔ جبکہ چند خواتین میں ایام کی بے قاعدگی، ہارمونز کی تبدیلی ،کمزوری ،خون کی کمی ،ناقص خوراک کا استعمال ،تمباکو نوشی ،نشہ آور اشیا ءکا استعمال ،رحم کا انفیکشن، نیند کی کمی ، جذباتی ہیجان ، ماحولیاتی آلودگی اور وزن میں بے تحاشہ اضافہ بھی بانجھ پن کی اہم وجوہات ہیں۔محققین کی حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق 30سے50فیصد خواتین رحم کے کینسر کے باعث بانجھ پن کا شکار ہوتی ہیں۔علاوہ ازیں ٹی بی ، دمہ اور ذیابیطیس کے مرض میں مبتلا خواتین بھی عموماً با نجھ پن کا شکار ہو تی ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی تحقیق کی رپورٹ کے مطابق جو جوڑے مباشرت کے وقت چکنائی دار کریمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں وہ سپرمز کیلئے انتہائی نقصان دہ اور خواتین میںبانجھ پن کا موجب بنتی ہیں۔ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام تر عوامل کے ساتھ مرد وں کے مادہ تولید میں سپرمز کی کمی بھی بانجھ پن کی اہم وجہ ہے۔دریں اثنائ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین جن میں وزن کی شدید کمی پائی جاتی ہے یہ بھی بانجھ پن کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔معاشرے کے بہتر مسقبل کیلئے ضروری ہے کہ ہم خواتین کی صحت سے متعلق مسائل کو نظر انداز کرنے کی بجائے انکا موثر حل تلاش کریں اور انھیں بر وقت طبی امداد مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…