جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انگور بیماریوں سے بچاو سمیت صحت کیلئے انتہائی مفید

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قدرت نے انسان کو بے شمار پھلوں کی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے انگور ایک ایسا پھل ہے جسے اس کے منفرد ذائقے کی بدولت بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، انگور کو پھلوں کی ملکہ اور جنت کا میوہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ سردیوں میں ملنے والا ایک عام پھل ہے جب کہ انگور میں بہت سے مفید غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جیسے پولی فینالک انٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز اور معدن وغیرہ جس کا استعمال انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
مختلف بیماریوں سے بچاو¿ کے لیے:
انگور میں بہت سے مفید غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز اے، سی ،کیلشیم، ا?ئرن، پوٹاشیم شامل ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں جب کہ اس کے استعمال نہ صرف دمے کے مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے بلکہ اس میں شامل وٹامنز ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ انگوروں میں ایک خاص قسم کا انٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو کہ بڑی آنت اور غدودوں کے کینسر ، دل کی بیماریوں ، اعصابی بیماریوں ، الزائمر اور وائرل و فنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتا ہے۔
جلد کی خوبصورتی کے لیے:
آج کل خواتین اپنی جلد کی خوبصورتی کے لیے نہایت پریشان رہتی ہیں اور اس کی خوبصورتی کے لئے طرح طرح کے جتن میں مصروف رہتی ہیں لیکن سائنس نے اب خواتین کی یہ مشکل بھی حل کردی ہے اور جلدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انگورجلد کے تحفظ کے لیے ایک بہترین دوا ہے جو کہ جلد کو نہ صرف نرم ملائم بناتا ہے بلکہ جلد پر پڑنے والی جھریوں اور چھائیوں سے بھی بچاتا ہے جس سے آپ کا چہرہ جواں اور ترو تازہ نظر آتا ہے۔
بالوں کی خوبصورتی کے لیے:
انگور کی بیجوں سے حاصل کردہ تیل بالوں کو مظبوط، نرم ملائم اور چمکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں شامل انٹی آکسیڈنٹ سرکی جلد میں خون کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے اس کے علاوہ سر میں خشکی کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
سرطان سے بچاو¿ میں مددگار:
انگور میں کچھ خاص قسم کی خصوصیات بھی شامل ہیں جو سرطان جیسے موذی مرض کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور سرطان پیدا کرنے والے سیلز کی افزائش کو بھی روکتے ہیں جب کہ اسی حوالے سے کی گئی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انگور کے رس کا استعمال نہ صرف چھاتی کے سرطان کو روکتا ہے بلکہ دیگر اقسام کے سرطانوں سے بچاو¿ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
خون کی کمی دورکرنے میں معاون:
انگور میں شامل اہم اجزا جیسے ا?ئرن ، کاپر اور مینگنیز جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ہاضمے کے لئے انہتائی مفید:
انگور کا رس ہاضمے کے لیے بھی مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا کھانے والے بہت سے افراد اپنی غذا میں انگور کو ضرور شامل کرتے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…