جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹرز نے تن سے جدا سر کو دوبارہ جوڑ کر ناممکن کو ممکن بنا دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جدید سائنس نے جہاں انسان کو خلا کی وستعوں میں پہنچا دیا ہے تو وہیں میڈیکل سائنس نے اپنے شاندار ترقی سے انسانیت کی بیش بہا خدمت کی ہے اور ایسے معجزاتی آپریشن کیے جس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور اسی سائنس کا ایک معجزہ سامنے آیا آسٹریلیا میں جہان ڈاکٹرز کے حادثے میں تن سے سر جدا ہوجانے والے بچے کے سر کو سرجری کے ذریعے واپس جوڑ کر اسے نئی زندگی دلانے کا باعث بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ماہ کا بچہ جیکسن ٹیلر اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ کار میں محو سفر تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والی کار سے ان کی کار ٹکرا گئی جس میں جیکس شدید زخمی ہوگیا اور اس کی گردن سر سے جدا ہوگئی جس پر جیکس کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے برسبین کے جدید ترین اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی سرجری شروع کردی۔ 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس سرجری کے ذریعے نہ صرف بچے کا سر واپس لگا دیا بلکہ اسے نئی زندگی عطا کردی۔آسٹریلیا میں گاڈ فادر آف اسپائنل سرجری کرنے والے ڈاکٹر اور سرجری کے سرجن جیف آسکن نے گردن کے ساتھ ہالو ڈیوائس کو لگایا جبکہ اس کو جوڑنے کے لیے تار کا باریک گرین ٹکڑا استعمال کیا جبکہ ہڈیوں کو گرافٹ کرنے کے لیے جیکس کی رگوں کا استعمال کیا۔ سرجن کا کہنا تھا کہ کئی بچوں کا اس طرح آپریشن کیا جا چکا ہے جس میں کم ہی بچے زندہ رہ سکے تاہم اس طرح کے آپریشن سے اگر کوئی زندہ بچ جائے تو پھر بھی زندگی بھروہ اپنی گردن کو حرکت نہیں دے سکتے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…