جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وٹامن ڈی کی مناسب مقدار الزائمر کے عمل کو سست کر سکتا ہے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک) محققین نے اپنی جدید تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار سے الزائمر کے مرض سست کیا جاسکتا ہے۔امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے میں شائع کی گئی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی اور دماغی کمزوری کا تعلق جاننے کے لئے جن افراد پر تحقیق کی گئی ان میں سے کچھ افراد مکمل طورپردماغی کمزوری کا شکار تھے، جب کہ چند ایک میں یہ مرض درمیانی سطح کا تھا، محققین کو اس گروپ میں 60 فیصد افراد میں وٹامن ڈی کی کمی پائی گئی۔تحقیق میں شامل سائنسدان ڈاکٹرجوشوا ملر کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کا تعلق الزائمر کی بیماری اور یاداشت کی کمزوری سے ہو سکتا ہے کیونکہ جو افراد دماغی کمزوری کے مرض میں مبتلا تھے ان افراد کے مقابلے میں وٹامن ڈی کی سطح کم تھی جن کا دماغی فہم درمیانے درجے کا تھا یا وہ معمول کے مطابق تھا۔مطالعاتی جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بظاہر وٹامن ڈی دماغی کمزوری کے ظاہر ہونے کے عمل کو سست کر سکتی ہے لیکن اس بارے میں مزید مطالعاتی جائزوں کی ضرورت ہے کہ آیا وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ اس عمل کو سست کرنے میں کار آمد ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وٹامن ڈی سورج اورگری والے میوے، دال اور چکنائی والی مچھلی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ الزائمر دماغی کمزوری کی ایک عام طور پر پائی جانے والی بیماری ہے۔ 50 برسوں کے بعد بالغ افراد میں الزائمر کی بیماری اور یاداشت کی کمزوری کے اثرات میں اضافہ ہو جائے گا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…