جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مردوں کو بیماریاں جلد ہوتی ہیں یا عورتوں کو ؟نئی تحقیق

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مردوں اور خواتین کی جینیاتی تفریق کے باعث دونوں اجناس کی کچھ بیماریاں بھی مختلف ہوتی ہیں اور اپنی مخصوص جنس کے حد تک محدود ہوتی ہیں۔ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک خطرناک قسم کا نزلہ جو پھیپھڑوں کی سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے وہ صرف مردوں کو لاحق ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نظام تنفس کی دیگر کئی بیماریاں بھی خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ لاحق ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین میں موجوداوسٹروجن نامی ایک ”سیکس ہارمون“انہیں ان بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتا ہے اور وہ ان سے بچ جاتی ہیں۔ دوسری طرف مردوں میں یہ ہارمون نہیں ہوتا اس لیے وہ ان بیماریوں کا آسان چارہ بن جاتے ہیں۔مزید پڑھیں :وزن کم کرناہے تو اس جادوئی قدرتی مشروب کا استعمال آج ہی شروع کردیںہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ فیمیل سیکس ہارمون ”اوسٹروجن“(Oestrogen) خواتین کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے لیکن مردوں میں اس ہارمون کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیماریاں ان پر آسانی سے حملہ آور ہوتی ہیں۔سائنسدانوں نے اپنے اس مفروضے کے تجربات چوہوں پر کیے۔ انہوں نے اوسٹروجن ہارمون کی ایک خوراک میل اور فیمیل چوہوں کو دی اور دیکھا کہ میل چوہوں میں بھی اس کے نتائج خاطرخواہ تھے اوروہ پھیپھڑوں کی وبائی سوزش سے بچ گئے تھے۔پروفیسر لیسٹر کوبزک کا کہنا تھا کہ یہ خوراک دینے کے بعد فیمیل چوہوں میں انفیکشن کے خلاف زیادہ قوت مدافعت آ گئی تھی کیونکہ ان میں پہلے سے یہ ہارمون موجود تھا۔ پروفیسر لیسٹر نے بتایا کہ” اوسٹروجن کی اضافی خوراک ان چوہوں کو دی گئی جو پہلے سے پھیپھڑے کی وبائی سوزش میں مبتلا تھے۔ چوہوں میں اس کے کامیاب تجربے کے بعد ہم پرامید ہیں کہ اس طریقہ علاج سے مردوں میں بھی سانس کی وبائی بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…