اسلام آباد (نیوزڈیسک )کم نیند والے بچوں کی کار کر دگی متاثر ہو تی ہے تحقیق کے مطابق ایسے بچے جو بہت زیادہ ویڈیوگیمز کھیلتے ہیں یاکمپیوٹر کا اسعتمال کرتے ہیں اور ٹی وی دیر تک دیکھتے ہیں ان کی نیند بری طرح متاثر ہوتی ہے طبی ماہرین کے مطابق 10 سے 11 سال کی عمی کے بچے اس عادت سے متاثر ہو تے ہیں جب کہ اس عمر کے بچوں کےلئے روزانہ 8 سے 9 گھنٹے کی نیند ضروری ہے جکو بچے 7 گھنٹے سے کم سوتے ہیں وہ سستی کے باعث مناسب ورزش بھی نہیں کر سکتے جبکہ ان کی خوراک بھی مناسب نہیں ہوتی اس کے باعث وہ صحت کی خرابی کا شکار رہتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف ایڈن فارمیڈیکل سائنسز کے شعبہ نفسیات کے ماہرین نے کہا کہ ضرورت سے کم نیند ہر ایک کے لیے نقصان دہ ہے با لخصوص نوجوانوں کےلئے زیادہ نقصان دہ ہے جو ویڈیو گیمز اور ٹی وی کے دیر تک استعمال کی وجہ سے دماغ کے و ہ حصے متاثر ہو تے ہیں جو نیند کےلئے مخصوص ہیں ۔مسلسل کئی روز تک روزانہ 4 گھنٹے تک ویڈیوگیمز یا 6 گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے دماغ کے اس حصے میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے جو بعد میں بے خوابی کی بیماری بن جاتی ہے ایسے بچوں میں نیند کی عادت پر کنٹرول پانے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں
مزید پڑھئے:دنیا کے مختلف معاشروں میں ’’شب عروسی‘‘ سے جڑی چند دلچسپ روایات