اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) : ورات صحت نے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ”بائی ویلینٹ“ نامی نئی پولیو ویکسین متعارف کرادی ہے جو پولیو وائرس کو کنٹرول کرنے لے لیے موثر ثابت ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وزارت صحت نے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لیے نئی ویکسین ”بائی ویلینٹ“ نامی پولیو ویکسین متعارف کرادی ہے جس کی منظوری وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے دی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل آئی پی وییعنی ٹیکے سے دی جانے والی ویکسین بھی متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب ”بائی ویلینٹ“ ویکسین کی شمولیت پولیو وائرس کے خاتمے کےلئے حکمت عملی میں مددگار ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس وقت ملکمیں بچوں کو ”ٹرائی ویلینٹ“ پولیو وائرس نہیں دی جا رہی ہے جو کہ پولیو کی تینوں اقسام کے خلاف موثر ہے لیکن اب پاکستان میں پولیو وائرس کی قسم ٹو اور تھری موجود نہیں صرف پولیووائر کی قسم ون پائی جاتا ہے۔
وزارت صحت نے پولیووائرس کےلئے نئی ویکسین متعارف کر ادی
30
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں