کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ ورزش کریں اور تمباکو نوشی نہ کریں، مرغن کھانے کم اور سبزیاں وپھل زیادہ استعمال کریں،یہ چیزیں کرکے آپ اپنے دل کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریا ں ہر عمر کے لوگوں کو لاحق ہو سکتی ہیں، تاہم باقاعدہ ورزش اور کھانے پینے میں احتیاط سے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ خوشگوار زندگی کے لیے دل کا صحت مند ہونا ضروری ہے، دل کے امراض سے بچنے کیلئے تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کریں ، ورزش کو معمول بنائیں اور خوراک میں اعتدال برتیں، سبزیاںاورپھل زیادہ استعمال کریں او رتلی ہوئی اشیاءکم کھائیں۔